لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب میں ایک بار پھر احتجاج کی کال دے دی۔
پی ٹی آئی پنجاب وسطی کے سیکریٹری جنرل حماد اظہر نے کہا کہ ملک میں عوام کی حاکمیت کی خاطر احتجاج جاری رہے گا، 11 اکتوبر کو ملتان اور ساہیوال، اس کے بعد 12 کو گجرانوالہ اور سرگودھا میں احتجاج ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ 13 اکتوبر کو ڈیرہ غازی خان ڈویژن، 14 اکتوبر کو لاہور اور فیصل آباد میں مظاہرے ہوں گے اور اس کے بعد پولیٹکل کمیٹی اعلان اسلام آباد کے لیے کال دے گی۔