راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کی گرفتاریوں کیلیے کریک ڈاؤن شروع کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے ہفتے کو احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی پولیس نے پی ٹی آئی کے سرکردہ رہنماؤں کی گرفتاریوں کیلیے کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔
راولپنڈی پولیس کی بھاری نفری نے پی ٹی آئی رہنما شہریار ریاض، انکے بھائی عاطف ریاض کی گرفتاری کے پشاور روڈ میںواقع رہاہش گاہ پر چھاپہ مارا اس کے علاوہ راجہ بشارت اور راجہ راشد کی گرفتاری کیلیے بھی چھاپہ مارا گیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس کو چھاپوں میں ناکامی کا سامنا رہا کیونکہ کوئی بھی اُن کے ہاتھ نہیں آسکا، پارٹی ہدایت پر رہنما پہلے ہی روپوش ہوچکے ہیں۔