[ad_1]
نیویارک: سربیا کے ٹینس اسٹار اور دفاعی چمپیئن نوواک جوکووچ کو یو ایس اوپن کے تیسرے مرحلے میں آسٹریلیا کے نوجوان کھلاڑی الیکسی پوپیرین کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے ساتھ ہی ریکارڈ 25 ویں گرینڈ سلیم کا خواب بھی چکنا چور ہوگیا۔
نیویارک میں کھیلے گئے یو ایس اوپن 2024 کے تیسرے مرحلے کے میچ میں الیکسی پوپیرین نے نوواک جوکووچ کو 4-6، 4-6، 2-6 اور 6-4 سے شکست دے دی۔
جوکووچ کو 2017 کے بعد ایک مرتبہ سال کے دوران گرینڈ سلیم جیتنے کا موقع نہیں ملا۔
میچ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے جوکووچ نے کہا کہ میں نے پیرس اولمپکس 2024 میں گولڈ میڈل کے لیے اپنی توانائی صرف کی تھی اور جب میں نیویارک پہنچا تھا تو میں ذہنی اور جسمانی طور پر فریش محسوس نہیں کر رہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ چونکہ یہ یو ایس اوپن ہے تو میں اپنی طرف سے پوری جان ماری اور بہترین کھیل کی کوشش کی، مجھے کوئی فزیکل مسئلہ درپیش نہیں تاہم جس طرح میرا کھیل رہا ہے وہ دیکھ سکتے ہیں۔
جوکووچ کے ایونٹ سے باہر ہونے سے 2002 کے بعد پہلا سال ہوگا جو ٹینس کے بگ تھری جوکووچ، رافیل نڈال اور روجر فیڈرر کے بغیر فائنل تک جائے گا۔
علاوہ ازیں فرنچ اوپن اور ومبلڈن کے چمپیئن کارلوس الکاریز بھی سال کے آخری گرینڈ سلیم کے مقابلے سے راؤنڈ مرحلے پر باہر ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب امریکا کے فرانسیس ٹیافو نے بین شیلٹن کو شکست دے کر 21 سال بعد کسی امریکی ٹینس اسٹار کے چمپیئن بننے کی امیدیں بحال کردی ہیں، انہوں نے بین شیلٹن کو 6-4، 5-7، 4-6 اور 3-6 سے شکست دی، اینڈی روڈک نے 21 سال قبل یو ایس اوپن جیتا تھا۔
[ad_2]
Source link