کراچی: لسٹڈ کمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج کے باوجود پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کو کاروباری سرگرمیاں اتار چڑھاؤ کے بعد ملے جلے رحجان سے دوچار رہیں۔
ملے جلے رحجان کے باعث 44.12فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں جبکہ حصص کی مالیت 25ارب 49کروڑ 29لاکھ 58ہزار 897روپے بڑھ گئی۔
کاروباری دورانیے میں دوسرے سیشن کے اختتامی لمحات میں شعبہ جاتی بنیادوں پر حصص کی آف لوڈنگ سے جاری تیزی مندی میں تبدیل ہوگئی، جس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 8.01 پوائنٹس کے محدود اضافے سے 78801.42 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 27.52 پوائنٹس کی کمی سے 24994.85پوائنٹس، کے ایس ای آل شئیر انڈیکس 142.44پوائنٹس کے اضافے سے 50761.34پوائنٹس اور کے ایم آئی 30انڈیکس 625.74 پوائنٹس کی کمی سے 124211.98پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 15.15فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر 68 کروڑ 24لاکھ 9ہزار 886 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 451 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 192 کے بھاؤ میں اضافہ، 199 کے داموں میں کمی اور 60 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
The post اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان، 44 فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں appeared first on ایکسپریس اردو.