کراچی: رواں مالی سال کے پہلے ماہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں 20 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے مہینے (جولائی 2024ء) میں غیرملکی سرمایہ کاری میں جولائی 2023ء کے مقابلے میں 20 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نئے مالی سال کے پہلے ماہ 16 کروڑ ڈالر سے زائد تجارتی خسارے کا سامنا

جولائی 2024 ء میں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری 30 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہی جب کہ جولائی 2023ء میں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری کی مالیت 10 کروڑ 55 لاکھ ڈالر رہی تھی۔ اسی طرح جولائی 2024ء میں غیرملکی نجی سرمایہ کاری 6 کروڑ ڈالر کے اضافے سے 16 کروڑ ڈالر رہی اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 4 کروڑ 49 لاکھ ڈالر اضافے سے 13 کروڑ 63 لاکھ ڈالر رہی ۔

اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ جولائی 2023ء میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 8 کروڑ 32 لاکھ ڈالر رہی تھی ۔ جولائی 2024ء میں غیرملکی پبلک انویسٹمنٹ 13 کروڑ 91 لاکھ ڈالر اضافہ سے 14 کروڑ 51 لاکھ ڈالر رہی ۔ پورٹ فولیو سرمایہ کاری 74 لاکھ ڈالر اضافے سے 2 کروڑ 23 لاکھ ڈالر رہی۔





Source link

By admin