پہاڑی پر چشمہ
ناصرہ مہمند، پشاور
خواب: میں نے خواب دیکھا کہ میں کسی پہاڑی چشمے کا پانی پی رہی ہوں جو کہ بے حد میٹھا اور مزیدار ہے۔ میرا دل کرتا ہے کہ میں ایک بوتل بھر کے اپنی امی کے لئے بھی لے جائوں ۔

تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذھن میں بزرگی آئے گی۔ گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا ۔ اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ہے۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں۔

اندھیرے میں راستہ نہ ملنا
پرویز حیات، کوئٹہ
خواب: میں نے دیکھا کہ میں کسی کان میں ہوں اور مزدوروں کی آواز سن کر اندر ہی اندر چلتا جا رہا ہوں ۔ مگر جیسے جیسے میں اندر جاتا ہوں مجھے سانس لینے میں بہت تکلیف ہوتی ہے ۔ میں گھبرا کے واپس آتا ہوں کہ باہر تازہ ہوا میں جا سکوں تو اندھیرے میں مجھے کوئی راستہ نہیں ملتا ۔

تعبیر: اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے۔ کاروباری معاملات میں کسی غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں ۔ آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کریں ۔

کھانے کو کچھ نہیں
محمد اقبال، ٹوبہ ٹیک سنگھ
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ مجھے بہت زیادہ بھوک لگی ہے ۔ مگر میرے پاس کچھ بھی کھانے کو نہیں ہے ۔گھر میں ہر چیز کھول کے دیکھ لیتا ہوں مگر کچھ نہیں ملتا ۔ حتی کہ فریج میں بھی ایسا کچھ نہیں ہوتا جو میں کھا سکوں ۔ پرس چیک کرنے پہ وہ بھی خالی ملتا ہے۔

تعبیر: اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی پریشانی غم یا خوف مسلط ہو سکتا ہے۔ کاروبار میں رکاوٹ آ سکتی ہے۔ رزق میں بھی اس کی وجہ سے کمی ہو سکتی ہے۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں۔

سانپ کو مارنے کی کوشش
اظہر علی، شیخوپورہ
خواب: میں نے دیکھا کہ میرے گھر بہت سے کالے سانپ ہیں جو ایک کمرے سے نکلتے آرہے ہیں ۔ میں ان کو آگے ہو کر دیکھتا ہوں کہ آخر کدھر سے اندر آ رہے ہیں مگر کوئی جگہ نظر نہیں آتی ۔ میں چھوٹے بھائی کو آواز دیتا ہوں کہ مجھے کوئی ڈنڈا دے ۔ میں کمرے کو چیک کروں مگر وہ اتنا زیادہ ڈر جاتا ہے کہ کمرے کے اندر بھی نہیں آتا۔ میں خود بھی کچھ گھبرا جاتا ہوں اور سانپوں کو بیڈ کے نیچے جاتا دیکھتا رہتا ہوں۔

تعبیر: اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوئی دشمن نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے ۔ ممکن ہے کہ وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب ہو جائے۔ جس کی وجہ سے گھریلو کاروباری یا تعلیمی معاملات میں کوئی رکاوٹ آپ کے لئے پریشانی کا باعث بنے۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں۔

چھت سے کھیتوں کا نظارہ
طاہر انجم، سرگودھا
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے نئے گھر میں آ گیا ہوں اور چھت پہ کھڑا پیچھے کھیت دیکھ رہا ہوں ۔ پھر دیکھتا ہوں کہ میں ایک ویران جگہ پہ ہوں اور دل میں یہ سمجھ رہا ہوں کہ جیسے میں اپنے گھر کے پاس ہوں کہیں مگر مجھے راستہ نہیں مل رہا۔ مختلف سڑکوں پہ چکر کاٹتے کاٹتے میں تھک جاتا ہوں مگر مجھے راستہ نہیں ملتا ۔ میں یہ سوچ کر پریشان ہوتا ہوں کہ میری امی کتنی پریشان ہوں گی۔

تعبیر : یہ خواب اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی مشکل پیش آ سکتی ہے ۔ گھر کا ماحول بھی کچھ پریشان کن ہو سکتا ہے۔ گھریلو سطح پہ تعلقات بھی متاثر ہو سکتے ہیں ۔ کاروبار میں بھی مشکل پیش آ سکتی ہے جس سے مال و وسائل میں کمی آ سکتی ہے۔ آپ یاحی یاقیوم کا زیادہ سے زیادہ ورد کیا کریں۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں ۔

غریب عورت کو مٹھائی دینا
لاریب نجم، حیدر آباد
خواب : میں نے دیکھا کہ میں اپنی گلی میں کھڑی بچوں میں مٹھائی تقسیم کر رہی ہوں اور کافی خوشی محسوس کر رہی ہوں۔ ایک غریب سی عورت میرے پاس آتی ہے اور مجھ سے اپنے بچے کے لئے بھی مٹھائی مانگتی ہے، میں اس کو ایک لفافے میں کافی ساری ڈال کے دے دیتی ہوں اور وہ چلی جاتی ہے۔ پھر میں اگلے منظر میں دیکھتی ہوں کہ میں اپنی ھمسائی کے بچوں کو ان کے گھر میں مٹھائی دے رہی ہوں، مجھے اس کی تعبیر بتا دیں ۔

تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذھن میں بزرگی آئے گی ۔گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا ۔ اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ہے۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں۔

ادھ موئے تیتر
نازش خان، میانوالی
خواب: یہ خواب میری باجی نے دیکھا کہ میری دادی نے ہمارے لئے گاوں سے تیتر بھیجے ہیں جو میرے بھائی نے چھت پہ رکھے ہوتے ہیں ۔ وہ سب کے سب کہیں غائب ہو گئے ہیں اور ہم سب مل کے تلاش کر رہے ہیں ۔ بھائی رونا شروع کر دیتا ہے۔ آس پاس سب جگہ دیکھتے ہیں مگر وہ کہیں نہیں ملتے۔ پھر پیچھے والی گلی میں وہ کیچڑ میں لتھڑے ہوئے ملتے ہیں جو بالکل ادھ موئے ہو چکے ہوتے ہیں۔بھائی یہ دیکھ کر دھاڑیں مار مار کے رونا شروع کر دیتا ہے۔

تعبیر : یہ خواب ظاہر کرتا ہے کہ آپ کا دماغ بہت زیادہ دنیا داری میں لگا ہوا ہے۔ بہتر ہے کہ اس دنیا داری سے ذھن نکال کر اللہ کی طرف دھیان لگائیں ۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں ۔ رات کو سونے سے پہلے سیرت النبی کا مطالعہ کیا کریں جو کہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے ۔کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔

کھانے سے کراہت
عائمہ ظہور، لاہور
خواب: میں نے خواب دیکھا کہ میں کسی جگہ بیٹھی کچھ کھا رہی ہوں مگر میرے کھانے کے اندر سے بہت بو آ رہی ہوتی ہے۔ میں خود ہی کراہت کے مارے اس کو پرے کر دیتی ہوں ۔

تعبیر : اس خواب سے ظاھر ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی پریشانی غم یا خوف مسلط ہو سکتا ہے ۔ کاروبار میں رکاوٹ آ سکتی ہے ۔ رزق میں بھی اس کی وجہ سے کمی ہو سکتی ہے۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔

دادی کے گھر جانا
ثریا چوہدری، گوجرانوالہ
خواب: میں نے دیکھا کہ ہم اپنی دادی کے گھر رہنے آئے ہوئے ہیں ۔ ہم سب کزنز ان کی چھت پہ بیٹھی باتیں کر رہی ہوتی ہیں کہ میری چچا زاد بہن ایک پیکٹ مجھے دیتی ہے۔ میں اس کو تحفہ سمجھ کر پکڑ لیتی ہوں اور اس کو کھولتی ہوں تو اس میں ایک چھوٹا سا بچھو ہوتا ہے پھر ایک اور نکلتا ہے۔ میں ڈر کے اس کو پھینک دیتی ہوں پہلے میری کزنز اس کو نقلی سمجھ کے مجھ پہ ھنستی ہیں مگر جب اس کو چلتا دیکھتی ہیں تو ان کو احساس ہوتا ہے کہ یہ اصلی ہیں تو سب ڈر کے چلانے لگتی ہیں۔

تعبیر: اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوئی دشمن نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔ ممکن ہے کہ وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب ہو جائے۔ جس کی وجہ سے گھریلو کاروباری یا تعلیمی معاملات میں کوئی رکاوٹ آپ کے لئے پریشانی کا باعث بنے۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔

کنویں سے پانی نکلنا بند
مسرت عثمان، لاہور
خواب: میں نے خواب دیکھا کہ کوئی پرانا کنواں ہے جہاں سے میٹھا پانی نکلتا ہے، میرے میاں وہ خرید لیتے ہیں مگر پھر اس میں سے پانی نکلنا بند ہو جاتا ہے۔ ہمارے سب کے لئے یہ بہت پریشان کن بات و خبر ہوتی ہے مگر کسی طرح بھی پانی نہیں نکلتا اور کسی کو سمجھ نہیں آتی کہ اچانک ایسا کیوں ہوا ۔

تعبیر: یہ خواب اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی مشکل پیش آ سکتی ہے۔ گھر کا ماحول بھی کچھ پریشان ہو سکتا ہے ۔ گھریلو سطح پہ تعلقات بھی متاثر ہو سکتے ہیں ۔ کاروبار میں بھی مشکل پیش آ سکتی ہے جس سے مال و وسائل میں کمی آ سکتی ہے۔ آپ یاحی یاقیوم کا زیادہ سے زیادہ ورد کیا کریں ۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں ۔

لوگوں کو کھانا کھلانا
منزہ اجمل، شیخوپورہ
خواب: میں نے دیکھا کہ میں خانہ کعبہ میں ہوں اور وہاں لوگوں کو کھانا کھلا رہی ہوں ۔ ساتھ میری والدہ بھی ہیں مگر وہ حیات نہیں ہیں ۔ میں بہت خوش ہوں اور بہت خوشی و ہمت سے زیادہ سے زیادہ لوگوں میں بانٹ رہی ہوں ۔

تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذھن میں بزرگی آئے گی ۔ گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا ۔ اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں ۔

لباس میں سوراخ
ساجدہ منظر، لاہور
خواب: میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنی الماری میں کپڑے تلاش کر رہی ہوں مگر میرے سارے کپڑوں میں اتنے بڑے بڑے سوراخ ہیں اور دوپٹہ کسی کے بھی ساتھ نہیں میں بہت زیادہ پریشان ہوتی ہوں کہ اب کیسے گھر سے باہر جاوں گی ۔

تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں کسی غیریقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں ۔آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں ۔

گدھے کی آواز
پرویز مقصود، لاہور
خواب : میں نے دیکھا کہ مجھے کہیں سے گدھے کی بہت خوفناک آواز آ رہی ہے مگر نہ تو کسی اور کو سنائی دیتی ہے اور نہ ہی کسی کو کچھ نظر آتا ہے ۔ مگر میرے کانوں میں اتنی شدید آواز آتی ہے کہ مجھ سے کوئی بھی کام کرنا محال ہو جاتا ہے ۔

تعبیر: اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی پریشانی غم یا خوف مسلط ہو سکتا ہے ۔ کاروبار میں رکاوٹ آ سکتی ہے ۔ رزق میں بھی اس کی وجہ سے کمی ہو سکتی ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔

گھر میں سانپ
شکیل گجر،لاہور
خواب: میں نے خواب دیکھا کہ ہمارے گھر میں ایک بہت موٹا سانپ ہے اور اس کے پیلے رنگ کے بچے ہیں جو کسی صوفے میں چھپ گئے ہیں۔ ہم سب جگہ تلاش کر رہے ہیں مگر وہ ملتے نہیں ۔

تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوئی دشمن نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے ۔ ممکن ہے کہ وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب ہو جائے ۔ جس کی وجہ سے گھریلو کاروباری یا تعلیمی معاملات میں کوئی رکاوٹ آپ کے لئے پریشانی کا باعث بنے گی۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں۔

فوت شدہ رشتہ داروں سے ملنا
فہد جمیل، لاہور
خواب: میں نے دیکھا کہ میں اپنے گھر میں بہت پریشان بیٹھا ہوں اور ادھر میری نانی بھی ہیں جو بہت اداس ہیں اور بہت پھٹے پرانے کپڑے پہنے ہوئے ہیں ۔ مجھے خواب میں بھی ان کو دیکھ کر دکھ ہوتا رہا ۔ پھر اگلے دن مجھے جب یہ خواب یاد آیا تو اندازہ ہوا کہ وہ تو سبھی لوگ وہ میرے رشتے دار ہیں جو اس دنیا سے جا چکے ہیں ۔ اس سے مجھے مذید پریشانی ہوئی ۔

تعبیر: اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں بھی کوئی مسلہ پیش، آ، سکتا ہے ۔آپ کوشش کریں کہ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور حسب استطاعت صدقہ کیا کریں ۔

سرعام پاخانہ کرنا
مبین شیخ، لاہور
خواب : میں نے خواب دیکھا میں کہیں اجنبی سے گھر میں ہوں اور وہاں کھلی جگہ پہ ہی فراغت حاصل کر رہا ہوں ۔ خواب میں بھی مجھے بہت پریشانی ہے کہ اتنی کھلی جگہ ہے جہاں میں یہ سب کچھ کر رہا ہوں، مگر چاہنے اور پریشان ہونے کے باوجود خود کو اس جگہ سے اٹھا نہیں پاتا ہوں ۔

تعبیر: اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں کسی غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں ۔ آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں ۔

گندم خراب ہونا
سنبل رفیق، لاہور
خواب: میں نے دیکھا کہ ہمارے گھر پڑی گندم ساری کی ساری خراب ہو گئی ہے اور جو آٹا ہم نے پسوایا تھا وہ بھی کالا ہو چکا ہے اس سے مجھے بڑی پریشانی ہوتی ہے ۔

تعبیر : یہ خواب اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نا کرے کوئی مشکل پیش آ سکتی ہے ۔ گھر کا ماحول بھی کچھ پریشان کن ہو سکتا ہے ۔ گھریلو سطح پہ تعلقات بھی متاثر ہو سکتے ہیں ۔ کاروبار میں بھی مشکل پیش آ سکتی ہے جس سے مال و وسائل میں کمی آ سکتی ہے ۔ آپ یاحی یاقیوم کا زیادہ سے زیادہ ورد کیا کریں ۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں ۔

برسات سے گھر میں خوشی
زوبیہ رانا، لاہور
خواب: میں نے خواب دیکھا کہ خوب برسات ہو رہی ہے اور ہم سب گھر والے بہت خوش ہو رہے ہیں کہ ہم نے جو باغیچہ لگایا ہے وہ اب جلد سر سبز ہو جائے گا کیونکہ بارش کے پانی میں شفا ہے۔ میرے دادا جان بہت خوش ہوتے ہیں اور سب کو شکرانے کے نفل پڑھنے کی ہدایت کرتے ہیں ۔

تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذھن میں بزرگی آئے گی ۔ گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا ۔ اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں ۔





Source link

By admin