[ad_1]

  کراچی: پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت موصولہ خفیہ اطلاع پر کاروائی میں بلوچستان سے کراچی کے لیے ممنوعہ بوسٹن انجیکشن کی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔

ڈپٹی کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ رضانقوی نے ایکسپریس کو بتایا کہ ایک خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ بلوچستان سے کراچی جانے والی ایک مسافر بس کے ذریعے اسمگل شدہ ممنوعہ انجیکشن کی ترسیل کی جائے گی جس پر اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ نے بلوچستان سے آنے والی مسافر بسوں کی کڑی نگرانی کی۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران ایک مشکوک بس نمبر ایم این ایل 5119 کو روکا گیا  جب اس کی تفصیلی جانچ پڑتال کی گئی تو بس کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی ممنوعہ اسمگل شدہ بوسٹن انجیکشن برآمد ہوئے۔

رضا نقوی نے بتایا کہ برآمد ہونے والے 3250 اسمگل شدہ ممنوعہ بوسٹن انجیکشن کی مالیت ڈیڑھ کروڑ روپے ہے۔

حکام نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا اور ممنوعہ انجیکشنز ضبط کر لیے گئے۔ بوسٹن انجیکشن مویشیوں سے فاضل مقدار میں دودھ کے حصول کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔



[ad_2]

Source link

By admin