[ad_1]
اسپین کے شمال مشرقی علاقے آراگون میں ایک کیئر ہوم کے اندر آگ لگنے سے 10 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ دو کی حالت تشویشناک ہے۔
الجزیرا کی رپورٹ کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ آگ جمعہ کی صبح زاراگوزا شہر کے جنوب مشرق میں ولافرانکا ڈی ایبرو کے قصبے میں واقع ایک کیئر ہوم کے اندر لگی جہاں زیادہ عمر کے لوگ اور ذہنی صحت کے مسائل سے دو چار بزرگ رہتے تھے۔
انٹرنیشنل میڈیا رپورٹ کے مطابق آگ بجھانے کے لیے زراگوزا سے فائر فائٹرز آئے جو آگ بجھانے میں دو گھنٹے تک مصروف رہے، ولافرانکا ڈی ایبرو کے میئر وولگا رامیرز نے صحافیوں کو بتایا کہ ممکنہ طور پر آگ سے اٹھنے والے شدید دھوئیں کی وجہ سے ہلاکتیں ہوئی ہیں تاہم آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔
ایل پیس اخبار کے مطابق اس کیئر ہوم میں 82 لوگ رہ رہے تھے جسے 2008 میں اولڈ ایج ہوم کے طور پر کھولا گیا تھا لیکن حال ہی میں ذہنی صحت کے مسائل سے دوچار بزرگوں کے لیے خصوصی بنایا گیا تھا۔
[ad_2]
Source link