فوٹو اسکرین گریپ

فوٹو اسکرین گریپ

 پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پخونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کارکن رکاوٹوں کو خاطر میں نہ لائیں، ہر صورت راولپنڈی پہنچیں گے۔

راولپنڈی احتجاج کے حوالے سے پختونخوا میں پی ٹی آئی کی تیاریاں مکمل ہیں اور ہزاروں کارکن روانگی کے لیے تیار ہیں۔ وزیراعلیٰ کے پی کی قیادت میں قافلہ موٹر وے ٹول پلازہ سے روانہ ہوگا جب کہ صوابی انٹرچینج پر علی امین گنڈاپور کارکنوں سے خطاب کریں گے۔

ترجمان علی امین گنڈاپور کے مطابق ہر صورت راولپنڈی کے لیاقت باغ پہنچیں گے۔ کارکن رکاوٹوں کو خاطر میں نہیں لائیں گے۔ خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع سے قافلے روانہ ہوں گے، جن کی قیادت اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کریں گے۔





Source link

By admin