واشنگٹن: ایک نئے جائزے سے پتہ چلتا ہے کہ سیاہ فام خواتین میں کسی بھی قسم کے چھاتی کے کینسر سے مرنے کا خطرہ سفید فام خواتین کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔

محققین نے پایا کہ مجموعی طور پر سیاہ فام خواتین میں بقا کا امکان 17 سے 50 فیصد تک ہوتا ہے جو کہ چھاتی کے کینسر کی قسم پر منحصر ہوتا ہے۔

مثال کے طور پر نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ ایسٹروجن جیسے ہارمونز کی وجہ سے چھاتی کے کینسر میں سفید فام خواتین کے مقابلے سیاہ فام خواتین کی ہلاکت کے امکانات 34 سے 50 فیصد زیادہ ہوتے ہیں۔

دریں اثنا محققین نے پایا کہ ہارمون منفی قسم کے چھاتی کے کینسر سے سیاہ فام خواتین کی ہلاکت کا امکان 17 فیصد سے 20 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔





Source link

By admin