(فوٹو: انٹرنیٹ)

(فوٹو: انٹرنیٹ)

  اسلام آباد: پاکستان حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنی مصنوعات کی برآمدات بڑھانے کے لیے جلد ہی جنوبی امریکی تجارتی بلاک MERCOSUR میں شمولیت اختیار کرے گا۔

امریکی تجارتی بلاک میں شرکت کی وفاقی کابینہ پہلے ہی منظوری دے چکی ہے جس میں اس سے قبل پاکستان اور  MERCOSUR  کے درمیان دو طرفہ تجارتی معاہدے میں سقم کے باعث پیش رفت نہیں ہوسکی تھی اور اب وزیر اعظم شہباز شرہف نے کابینہ میں تجارتی معاہدے کے حوالے سے ہونے والی تاخیر پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل وزارت تجارت کی جانب سے حکومت پاکستان اور مذکورہ تجارتی بلاک کے درمیان تجارتی معاہدے کے فریم ورک منظوری کے لیے کابینہ میں پیش کیا گیا تھا اور حکومت کو آگاہ کیا گیا تھا کہ جنوبی امریکی تجارتی بلاک ابتدائی طور پر ترجیحی تجارتی معاہدے پر متفق ہے اور جسے بعد ازاں آزاد تجارتی معاہدے میں تبدیل بھی کیا جاسکتا ہے۔

وزارت تجارت کی جانب سے کابینہ کو یہ بھی بتایا گیا کہ وفاقی کابینہ کی ابتدائی منظوری کے بعد ہی بلاک میں موجود ممالک سے بات کا آغاز کیا گیا تھا جس کے بعد برازیل، ارجنٹائن، یوراگوئے اور پیراگوئے ابتدائی معاہدے کے لیے تیار تھے۔ وزارت تجارت کے مطابق ملک کی برآمدات بڑھانے کی پالیسی کے تحت جنوبی امریکی ممالک کی مارکیٹ کا انتخاب کیا گیا تھا کہ جہاں پاکستان کو امید تھی کہ وہ اپنی برآمدات کو مزید فروغ دے سکے گا۔





Source link

By admin