کراچی: کورنگی پولیس نے ضیا کالونی میں مبینہ مقابلے میں زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔

کورنگی پولیس نے ضیا کالونی لنک روڈ کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ علاقہ گشت پر مامور پولیس پارٹی موقع پر پہنچ گئی جسے دیکھ کر ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی۔

تاہم پولیس نے جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو یاسین کو زخمی حالت میں اس کے ساتھی معیز سمیت گرفتار کرلیا جبکہ ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ، چھینے ہوئے موبائل فونز ، نقدی اور چھینی ہوئی موٹر سائیکل برآمد کرلی جبکہ زخمی ڈکیت کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ، پولیس گرفتار ڈاکوؤں کا کرمنل ریکارڈ چیک کر رہی ہے ۔





Source link

By admin