لاہور: پنجاب کے علاقے تانندانوالہ میں مالکان نے گھر پر کام کرنے والی بچی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

ترجمان سیف سیٹیز کے مطابق تاندنوالہ سے شہری کی جانب سے ایمرجنسی 15 نمبر پر لاوارث بچی ملنے کی کال موصول ہوئی۔ بچی جس گھر میں کام کرتی تھی اس کے مالکان کے تشدد کی وجہ سے گھر سے بھاگ آئی تھی۔ ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی نے پولیس کو فوری موقع پر بھجوایا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر بچی کو حفاظتی تحویل میں لیا اور ورثا کی تلاش شروع کردی۔ دوران تفتیش پتا چلا کہ بچی اپنے ماموں کے پاس رہتی تھی اور ماموں نے ہی اسے گھر ملازمت کے لیے بھیجا تھا۔

ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی نے لواحقین کی تلاش کے بعد بچی کو ان کے حوالے کر دیا۔  اورلواحقین سے تحریری ضمانت اور آئندہ بچی سے جبری مشقت نہ کروانے کی یقین دہانی کروائی گئی بچوں سے متعلقہ کسی بھی ایمرجنسی میں 15 پر کال کر کے 3 دبا کر ورچوئل چائلڈ سیفٹی سنٹر سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

The post گھر پر کام کرنے والی بچی پر مالکان کا تشدد appeared first on ایکسپریس اردو.



Source link

By admin