تہران: ایران کی آرمی گراؤنڈ فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل کیومرس حیدری نے کہا کہ مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس ) کی مدد سے ملک کی مشرقی سرحدوں کو محفوظ بنانے کا منصوبہ وقت سے پہلے مکمل ہونے کی امید ہے۔

ایرانی خبر ایجنسی تسنیم نیوز کے مطابق بریگیڈیئر جنرل کیومرس حیدری کا کہنا ہے کہ مشرقی سرحدوں کو سیل کرنے کا سارا منصوبہ آرٹیفیشل انٹیلی جینس ٹیکنالوجی پر مبنی ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سرحد کی حفاظت کے لیے صرف دیوار کی تعمیر کافی نہیں ہے بلکہ اس عمل میں جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت سے کام لیا جا رہا ہے۔

حیدری نے مزید بتایا کہ آرمی کے گراؤنڈ فورس کے انجینئرنگ یونٹ کو اس مشن کا کام سونپ دیا گیا ہے اور یہ کہ منصوبہ مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہونے کی امید ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس وقت ایران افغانستان کے ساتھ اپنی مشرقی سرحد پر 930 کلو میٹر لمبی دیوار تعمیر کر رہا ہے جس کا مقصد سیکورٹی بڑھانا اور اسمگلنگ کو روکنا ہے۔





Source link

By admin