کراچی: کراچی میں مون سون بارشوں کے پیش نظر ضلع وسطی اور حیدرآباد کے تمام تعلیمی ادارے 29 اگست کو بند رہیں گے۔

کراچی ڈویژن میں مون سون بارشوں کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ سینٹرل کراچی نے حکومت سندھ کے مشورے پر اعلان کرتے ہوئے جمعرات 29 اگست 2024 کو سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

دریں اثناء حیدرآباد ضلع کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے بھی کل بند رہیں گے۔  ڈپٹی کمشنر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تعطیل کا اعلان مون سون کی بارشوں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔





Source link

By admin