فوٹو: ایمان خان/ پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن

فوٹو: ایمان خان/ پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن

 لاہور: مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی، تاجکستان اور قازقستان نے سات، سات جبکہ پاکستان نے دو گولڈ میڈلز جیت لیے۔

ڈی ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس لاہور میں کھیلی گئی چار روزہ مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ میں پاکستان کی ایمان خان اور بانو بٹ نےقازقستان کی حریفوں کو ہرا کر سونے کے تمغے اپنے نام کیے۔

جونیئرز فلائَی ویٹ کیٹگری میں عبدالمنان اور ذیشان اکبرکو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تاجکستان اور قازقستان نے سات سات گولڈ میڈل کے ساتھ برتری ثابت کی۔

بحرین کی ٹیم نے تین گولڈ میڈل جیتے۔ پاکستان اور کرغزستان کے گولڈ میڈلز کی تعداد دو دو رہی، پاکستان کے حصے میں چار سلور میڈلز بھی آئے۔





Source link

By admin