غزہ میں اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والوں کی تعداد 40 ہزار سے تجاوز کرگئی، فوٹو: فائل

غزہ میں اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والوں کی تعداد 40 ہزار سے تجاوز کرگئی، فوٹو: فائل

غزہ: غزہ میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری میں سمیت ایک ہی خاندان کے 15 افراد شہید ہوگئے جن میں 9 بچے بھی شامل ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے اس بار غزہ کے وسطی علاقے الزوايدہ میں قائم ایک گودام پر گولے برسائے جہاں کئی خاندان پناہ لیے ہوئے تھے۔ بمباری میں 16 فلسطینی شہید ہوگئے۔

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے 16 افراد میں سے 15 کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا اور ان میں 9 بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جب کہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

ادھر مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوج نے ایک کار پر ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسی طرح خان یونس اور رام اللہ میں بھی فلسطینوں کو نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی جارحیت کے تازہ واقعات اس دوران پیش آئے ہیں جب امریکا، قطر اور مصر کی ثالثی میں ہونے والے غزہ جنگ بندی مذاکرات میں اسرائیلی وفد بھی شامل ہے۔

حماس نے پہلے ان مذاکرات کو اسرائیل کا ڈھونگ قرار دیتے ہوئے شرکت سے معذرت کرلی تھی۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی 7 اکتوبر سے جاری وحشیانہ بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 40 ہزار سے تجاوز کرگئی جب کہ 80 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔ شہید اور زخمی ہونے والوں میں نصف تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔

 





Source link

By admin