کراچی: کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے ویٹا چورنگی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکوؤں کو ہلاک کر دیا، ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ اور موبائل فونز سیمت ایک عدد موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

اس حوالے سے مقابلے میں موجود کورنگی صنعتی ایریا کے پولیس اہلکار نے بتایا کہ انھیں ایک شہری کی جانب سے بتایا گیا کہ موٹر سائیکل پر سوار 2 بندوں نے ڈکیتی کی واردات کی ہے۔

جس پر انھوں نے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا اور انھیں رکنے کی کوشش کی اور نہ رکنے پر پولیس کی فائرنگ سے دونوں ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

ترجمان ڈسٹرکٹ کورنگی پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکوؤں کے قبضے سے نائن ایم ایم گلاک پستول، میگزین، موبائل فونز اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق فوری طور پر ڈاکوؤں کی شناخت نہیں ہو سکی تاہم اس حوالے سے پولیس کی ٹیکنیکل ٹیم تلاش ایپ کی مدد سے ڈاکوؤں کی شناخت کے حوالے سے کوششیں کر رہی ہے۔





Source link

By admin