فوٹو: ایکسپریس ویب

فوٹو: ایکسپریس ویب

  کراچی: ناروے میں منعقدہ یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ میں دوسری پوزیشن پانے والی یوتھ ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز نے مئیر کراچی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

اس موقع پر مئیر کراچی  بیرسٹر مرتضیٰ وہاب  نے ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے  تسلسل برقرار رکھنے کی امید ظاہر کی اور کے ایم سی کی جانب سے ہر ممکن  تعاون کی یقین دہانی  کراتے ہوئے بطور حوصلہ افزائی 10 لاکھ روپے انعام کا بھی اعلان کیا۔

میئر کراچی نے کہا کہ دنیا کی بہتریں ٹیموں کی موجودگی میں دوسری پوزیشن حاصل کرنا قابل تحسین ہے، ٹیم نے عالمی سطح پر  پاکستان کا نام بلند کیا، امید ہے  کہ مستقبل میں پاکستان کو فٹبال کے اچھے کھلاڑی میسیر آئیں گے۔

مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ کے ایم سی فٹبال ٹیم کی تشکیل نو کرکے اس کی کارکردگی کو بہتر بنایا جائے گا۔





Source link

By admin