[ad_1]
صدر عہدہ کے لیے منتخب ہوئے ڈونالڈ ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ کو 20 جنوری کو اپنی حلف برداری تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ اس کی اطلاع سی بی ایس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دی۔ خبر کے مطابق ٹرمپ نے انتخاب کے فوراً بعد نومبر کی شروعات میں شی کو مدعو کیا تھا لیکن یہ واضح نہیں تھا کہ چینی صدر نے دعوت قبول کی ہے یا نہیں۔ واشنگٹن میں چینی سفارت خانہ کے ترجمان نے فوری طور پر اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا “جن پنگ کے ساتھ ان کا بہت اچھا تال میل ہے اور اس ہفتہ ہی ان کے درمیان بات چیت ہوئی ہے”۔ واضح رہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنی ٹیم میں کئی چین حامیوں کو اہم عہدوں پر تقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان میں سینیٹر مارکو روبیو بھی شامل ہیں جنہیں وزیر خارجہ بنایا گیا ہے۔
[ad_2]
Source link