[ad_1]
کانگریس کے نئے دفتر کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے تمام پارٹی لیڈران کو مبارک پیش کرتے ہوئے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت پر حملہ بولا۔ راہل گاندھی نے کہا، ’’ہم اپنے نئے ہیڈکوارٹر کا افتتاح ایک بہت اہم وقت پر کر رہے ہیں۔ یہ بہت علامتی ہے کہ کل، ایک تقریر میں، آر ایس ایس کے سربراہ نے کہا کہ ہندوستان نے 1947 میں حقیقی آزادی حاصل نہیں کی، بلکہ جب رام مندر بنایا گیا تب آزادی حاصل ہوئی۔‘‘
انہوں نے مزید کہا، ’’یہ عمارت معمولی نہیں ہے۔ یہ ہمارے ملک کی مٹی سے نکلی ہے اور یہ لاکھوں لوگوں کی محنت اور قربانی کا نتیجہ ہے۔ آزادی کی تحریک کا ثمر ہمارا آئین ہے، جس پر کل موہن بھاگوت نے یہ کہہ کر بلاواسطہ تنقید کی کہ آئین ہماری آزادی کی علامت نہیں ہے۔ یہ پارٹی ہمیشہ ایک خصوصی اقدار کے لیے کھڑی رہی ہے اور ہم ان اقدار کو اس عمارت میں ظاہر ہوتا دیکھ سکتے ہیں۔‘‘
[ad_2]
Source link