[ad_1]
وزیر اعظم نریندر مودی نے ممبئی میں واقع انڈین نیوی ڈاک یارڈ میں 3 جنگی جہازوں، آئی این ایس سورت، آئی این ایس نیل گری اور آئی این ایس واگھ شیر کو قوم کے نام وقف کیا
وزیراعظم نریندر مودی نے آج یعنی 15 جنوری 2025 کو ممبئی میں انڈین نیوی ڈاک یارڈ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ہندوستان کی سمندری طاقت کو مزید مستحکم کرنے کے لیے 3 جنگی جہازوں کو قوم کے نام وقف کیا۔ ان جہازوں میں آئی این ایس سورت، آئی این ایس نیل گری اور آئی این ایس واگھ شیر شامل ہیں، جو ‘میک ان انڈیا’ مہم کا حصہ ہیں اور ملک کی دفاعی صلاحیتوں کو مزید بڑھائیں گے۔
وزیر اعظم مودی نے اس موقع پر کہا، ’’یہ تینوں جہاز ‘میک ان انڈیا’ کے تحت تیار کیے گئے ہیں اور ان کا مقصد ملک کی سلامتی میں نئی طاقت کا اضافہ کرنا ہے۔ یہ جہاز دہشت گردی اور منشیات کی اسمگلنگ جیسے خطرات سے علاقے کی حفاظت میں مدد کریں گے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ اس قدم سے ہندوستانی بحریہ کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی اور دنیا بھر میں ہندوستان کی بحری طاقت کا پیغام جائے گا۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ “آج ہندوستان کی سمندری وراثت، بحریہ کی عظیم تاریخ اور خودمختار ہندوستان کے مشن کے لیے ایک تاریخی دن ہے۔‘‘ انہوں نے ہندوستان کی سمندری طاقت کو تقویت دینے کے لیے مزید اقدامات کرنے کا عہد کیا۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ “یہ پہلا موقع ہے جب ایک ڈسٹرائر، ایک فریگٹ اور ایک سب میرین کو ایک ساتھ کمیشن کیا جا رہا ہے۔”
وزیر اعظم مودی نے ہندوستان کے عالمی کردار پر بھی بات کی اور کہا کہ “آج ہندوستان کو عالمی سطح پر ایک قابل اعتماد اور ذمہ دار پارٹنر کے طور پر جانا جا رہا ہے۔ ہندوستان نے ہمیشہ توسیع پسندی کے بجائے ترقی پسندی کی پالیسی اپنائی ہے۔” انہوں نے اس موقع پر 15 جنوری کو آرمی ڈے کے طور پر منانے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا اور شہید فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
آئی این ایس سورت ہندوستانی بحریہ کا جدید ترین گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر ہے۔ یہ 15بی زمرہ کا چوتھا اور آخری جہاز ہے، جو دنیا کے سب سے جدید اور طاقتور ڈسٹرائرز میں شمار ہوتا ہے۔ یہ جہاز 75 فیصد خود انحصار ی مواد سے تیار کیا گیا ہے اور اس میں جدید ہتھیاروں اور سینسر سسٹمز کے ساتھ ساتھ نیٹ ورک سینٹرڈ کیپیبیلٹیز بھی موجود ہیں۔ اس جہاز میں ایک وقت میں 16 براہموس میزائل فائر کیے جا سکتے ہیں۔
آئی این ایس نیل گری 17اے اسٹیلتھ فریگٹ کا پہلا جہاز ہے، جو ہندوستانی بحریہ کے جنگی جہاز ڈیزائن بیورو کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے۔ یہ جدید خصوصیات کے ساتھ تیار کیا گیا ہے اور اس میں دشمن کے زمینی اہداف کے ساتھ ساتھ سمندر میں موجود سب میرینز کو ٹارگٹ کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ اس میں 8 طویل فاصلے کی سطح سے فضاء میں مار کرنے والی میزائلز اور ایئر ڈیفنس گن شامل ہیں۔
آئی این ایس واگھ شیر ہندوستانی بحریہ کی چھٹی اور آخری اسکوپین کلاس سب میرین ہے، جو فرانس کے نیوی گروپ کے تعاون سے تیار کی گئی ہے۔ یہ سب میرین رڈار سے بچنے، علاقے کی نگرانی کرنے، اور انتہائی جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ خفیہ معلومات حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ آئی این ایس واگھ شیر کی رفتار پانی کے اندر 35 کلومیٹر فی گھنٹہ اور پانی کی سطح پر زیادہ ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
[ad_2]
Source link