سرد ہواؤں کی وجہ سے دہلی کا درجہ حرارت اس سال پہلی بار بدھ کو 5 ڈگری سے نیچے آیا ہے۔ محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے شمالی ہند کے کچھ علاقوں میں سرد لہر کی وارننگ جاری کی ہے۔ کہیں کہیں پالا بھی پڑ سکتا ہے۔ جمعرات اور جمعہ کو بھی دہلی کے کئی علاقوں میں سرد لہر چل سکتی ہے۔ دہلی میں محکمہ موسمیات نے دو دن کے لیے یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ دونوں دن کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 ڈگری سیلسیس رہ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ دسمبر کی شروعات میں درجہ حرارت 37 برسوں میں پہلی بار 5 ڈگری سے نیچے درج کیا گیا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق اس مدت کے دوران سب سے کم درجہ حرارت 6 دسمبر 1987 کو 4.1 ڈگری درج کیا گیا تھا۔