فلم ’روبوٹ‘ میں رجنی کانت کے ساتھ ایشوریہ رائے تھیں اور روبوٹ نے 255 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کرکے نئی تاریخ رقم کی۔
فائل تصویر آئی اے این ایس
سپر اسٹار رجنی کانتھ 12 دسمبر یعنی آج 74 سال کے ہو جائیں گے۔ بطور بس کنڈیکٹر اپنے کیرئر کی شروعات کرنے والے ساؤتھ فلموں کے سپر اسٹار رجنی کانت کو یہ مقام پانے کے لئے بے حد مشقت کرنا پڑی۔ 12 دسمبر، 1950 کو بنگلور میں پیدا ہوئے، رجنی کانت کا اصل نام شیواجی راؤ گائیکواڈ تھا۔ وہ بچپن سے ہی فلم اداکار بننا چاہتے تھے۔ ابتدائی دور میں، رجنی کانت نے بس کنڈیکٹر کا کام شروع کیا۔ اس دوران انہوں نے اسٹیج ڈراموں میں بھی کام کیا۔
دریں اثنا، تمل فلموں کے مشہور ڈائریکٹر کے بال چندر نے ایک ڈرامہ میں رجنی کانت کی کارکردگی دیکھی جس سے وہ بہت متاثرہوئے۔ سال 1975میں کے بال چندر کی ہدایت میں بنی تمل فلم اپوروا رنگاگل سے رجی کانت نے اپنی فلمی کیریر کی شروعات کی۔ اس فلم میں کمل ہاسن نے اہم کردار ادا کیا تھا۔
سال 1978 میں آئی فلم بھیروی میں رجنی کانت کو کلیدی رول ادا کرنا کا پہلا موقع ملا۔ یہ فلم باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ اس فلم کے ساتھ ہی رجنی کانت بھی سپر اسٹار بن گئے ۔اس کے بعد 1980 میں رجنی کانت کی ایک اور سپر ہٹ فلم بلا ریلیز ہوئی۔ بلا امیتابھ کی سپر فلم ڈان کا ریمیک تھا۔
سال 1983 میں ریلیز فلم اندھا قانون کے ذریعہ رجنی کانت نے بالی ووڈ میں بھی قدم رکھا۔ اس فلم میں رجنی کانت کی اداکار ی نہایت شاندار تھی۔ ناظرین نے رجنی کانت کا یہ اندازج بہت پسند کیا۔ اندھا قانون سپر ہٹ فلم رہی۔ اسی دوران رجنی کانت نے’ جان جانی جناردھن‘ میں ٹرپل رول کیا ، حالانکہ یہ فلم باکس آفس پرکوئی خاص اثر نہیں دکھا سکی۔
نوے کی دہائی میں رجنی کانت ساوتھ فلموں کے سپر اسٹار بن گئے۔ رجنی کانت نے جتنی بھی فلموں میں کام کیا سبھی باکس آفس پر تقریباً ہٹ رہیں۔ سال 2007 میں رجنی کانت کی فلم شیواجی دی باس ریلیز ہوئی۔ اس فلم نے باکس آفس پر کامیابی کے نئے جھنڈے گاڑے۔شیواجی دی باس ہندستانی سنیما کی تاریخ میں پہلی فلم ہے جس نے ہالی ووڈ ی ریزولیوشن تکنکیک کا ستعمال کیا۔
سال 2010 میں رجنی کانت کی فلم روبوٹ ریلیز ہوئی۔ اس فلم میں رجنی کانت کے ساتھ ایشوریہ رائے تھیں۔ روبوٹ نے 255 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کرکے نئی تاریخ رقم کی۔ روبوٹ رجنی کانت کی تمل فلم انتھرن کا ہندی ورزن تھا۔ سال 2014میں رجنی کانت کی دو فلمیں کوچادائیاں اور لنگا ریلیز ہوئی۔ حالانکہ دونوں فلمیں ٹکٹ کھڑی پر کوئی خاص کمال نہیں دکھا سکی۔
سپر اسٹار رجنی کانت اس وقت اپنی آنے والی فلم کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ اس سال ان کی ایک فلم آنے والی ہے۔ نام ہے ویٹائیان (قلی) ۔ فی الحال قلی پر کام جاری ہے۔ لوکیش کناگراج یہ فلم بنا رہے ہیں۔ یہ فلم سال 2025 میں آئے گی۔ کہا جا رہا ہے کہ رجنی کانت ‘قلی’ کے بعد ‘جیلر 2’ شروع کریں گے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔