[ad_1]
سنجے راؤت (رکن راجیہ سبھا، شیوسینا یو بی ٹی):
حزب اختلاف کے قائد ملکارجن کھڑگے نے پوری بات سبھی کے سامنے رکھی ہے۔ اسٹیج پر ملک کے لیڈران ہیں، جو آئین اور جمہوریت کو بچانے کے لیے ایک ساتھ آئے ہیں۔ میں خود ایوان میں 22 سال سے ہوں اور میں نے کئی چیئرمین کو ایوان میں دیکھا ہے، لیکن آج جو حالت ہے، وہ بہت خوفناک ہے۔ چیئرمین ایوان نہیں بلکہ سرکس چلا رہے ہیں۔ چیئرمین ایوان شروع ہونے کے بعد 40 منٹ خود ہی بولتے ہیں۔ پھر باقی کے وقت میں وہ برسراقتدار طبقہ کے اراکین پارلیمنٹ کو اکساتے ہیں۔
پارلیمنٹ کی ایک تاریخ ہے، لیکن چیئرمین اسے ختم کرنے میں لگے ہیں، اس لیے ہم یہ عدم اعتماد کی تحریک لے کر آئے ہیں۔
[ad_2]
Source link