[ad_1]
اسلام آباد:
شام سے لبنان کے شہر بیروت پہنچنے والے پاکستانی 12 اور 13 دسمبر کی درمیانی شب چارٹرڈ پرواز کے ذریعے پاکستان پہنچیں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت شام سے پاکستانیوں کے انخلا کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔
جس میں شام سے پاکستانیوں کے انخلاء میں پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔
شام سے لبنان کے شہر بیروت پہنچنے والے پاکستانی 12 اور 13 دسمبر کی درمیانی شب چارٹرڈ پرواز کے ذریعے پاکستان پہنچیں گے۔
وزیراعظم نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کو ہوائی اڈے پر شام سے آنے والے پاکستانیوں کے استقبال کی ذمہ داری سونپ دی۔
[ad_2]
Source link