[ad_1]
راہل گاندھی نے بی جے پی اراکین پارلیمنٹ کے ذریعہ اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی شدید مذمت بھی کی۔ انھوں نے کہا کہ ’’بی جے پی لیڈران میرے خلاف بے بنیاد الزام لگا رہے ہیں، تاکہ وہ اڈانی کے ایشوز سے توجہ بھٹکا سکیں۔ لیکن مجھے ایسے الزامات سے فرق نہیں پڑتا۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’وہ چاہے کچھ بھی اشتعال انگیز بات کہیں، ہم انھیں کہنے دیں گے۔ لیکن ہم کوشش کریں گے اور ایوان چلنے دیں گے۔ ہم چاہتے ہیں کہ کسی طرح ایوان کی کارروائی چلتی رہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ایوان میں بحث ہو، ہم چاہتے ہیں کہ 13 دسمبر کو آئین پر بحث ہو۔‘‘ راہل گاندھی نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی اراکین پارلیمنٹ میرے خلاف جس ایشو پر چاہیں بولیں، لیکن آئین کے ایشو پر بحث ہونی ہی چاہیے۔ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی عزم ظاہر کیا کہ اڈانی معاملے کو وہ نہیں چھوڑنے والے، حالانکہ بی جے پی والے اس ایشو پر بالکل بھی بات نہیں کرنا چاہتے۔
[ad_2]
Source link