
[ad_1]
ایکناتھ شندے منگل کے روز اپنی طبیعت کی خرابی کے باعث ایک نجی اسپتال میں چیک اپ کے لیے گئے تھے۔ ڈاکٹروں کے مطابق شندے گلے میں تکلیف، بخار اور انفیکشن کی وجہ سے کمزوری محسوس کر رہے تھے۔ احتیاطاً ایم آر آئی اسکین بھی کیا گیا۔
اسپتال سے واپسی کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر دیویندر فڑنویس نے ایکناتھ شندے کی سرکاری رہائش گاہ ‘ورشا’ پر ملاقات کی۔ یہ ملاقات دہلی میں بی جے پی کے اعلیٰ قیادت کے ساتھ مشاورت کے بعد پہلی بار منعقد ہوئی۔
[ad_2]
Source link