بھروچ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ میور چاؤڑا نے کہا کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب مزدور ڈیٹاکس انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ احاطہ کے اندر ایک اسٹوریج ٹینک کے اوپر کام کر رہے تھے۔
گجرات کی ایک فیکٹری میں زوردار دھماکہ کے سبب 4 مزدوروں کی موت کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ بھروچ ضلع کے انکلیشور جی آئی ڈی سی علاقہ میں منگل کی دوپہر ایک انڈسٹریل یونٹ کے اسٹوریج ٹینک میں زوردار دھماکہ ہوا۔ اس دھماکہ کی وجہ سے 4 مزدوروں کی موت ہو چکی ہے اور کچھ دیگر زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اس حادثہ کی پولیس نے تصدیق کر دی ہے، لیکن بہت زیادہ تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
بھروچ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ میور چاؤڑا کا کہنا ہے کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب مزدور ڈیٹاکس انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ احاطہ کے اندر ایک اسٹوریج ٹینک کے اوپر کام کر رہے تھے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ پولیس ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہے اور حادثہ کی حقیقی وجہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ کچھ دنوں قبل بھی گجرات کے وڈودرا واقع کویالی علاقہ میں انڈین آئل انکارپوریشن لمیٹڈ کی ایک ریفائنری میں زوردار دھماکہ ہوا تھا۔ اس حادثہ میں ایک شخص کی موت ہو گئی تھی۔ دھماکہ کے بعد پوری ریفائنری میں دھواں پھیل گیا تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔