[ad_1]
بلوچستان کے علاقے سنجدی میں کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے دھماکا ہوا ہے اور 12 کان کن اس میں پھنسے ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے سنجدی میں کوئلے کی کان میں گیس بھرنے کی وجہ سے دھماکا ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی شب پیش آیا ہے۔
پی ٹی ایم اے اور مائنز ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں ملبہ ہٹانے میں مصروف ہیں جب کہ امدادی کارروائیوں کے دوران گیس کی وجہ سے 2 ریسکیو اہلکار بیہوش ہو چکے ہیں۔
تاہم 14 گھنٹے گزرنے کے باوجود وہاں ریسکیو آپریشن مکمل نہیں ہو سکا ہے اور 12 کارکن کان کے اندر پھنسے ہوئے ہیں
اس حوالے سے چیف انسپکٹر مائنز کا کہنا ہے کہ کوئلے کی کان میں دھماکا گیس بھرنے کی وجہ سے ہوا۔ دھماکے کے بعد کان کا راستہ مکمل بند ہو چکا تھا جو کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد جزوی طور پر بحال کیا گیا ہے۔
ڈپی ڈائریکٹر ریسکیو کا کہنا ہے کہ کانکن تقریباً 4200 فٹ کی گہرائی میں موجود ہیں۔ کان کے اندر بجلی کی کیبلز کٹ چکی ہیں، جنہیں دوبارہ بچھایا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ بلوچستان اور کے پی میں اس سے قبل بھی کوئلے کی کانوں میں دھماکوں کے کئی واقعات ہوچکے ہیں اور ان واقعات میں کئی کانکن جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔
[ad_2]
Source link