[ad_1]
تمل ناڈو میں طوفان کی وجہ سے مسلسل بارشوں کے بعد تروانملا میں بڑا حادثہ پیش آیا۔ ایک چٹان کے گھر پر گرنے سے 5 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے، 4 لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں
تمل ناڈو کے تروانملا ضلع میں گردابی طوفان ’فینگل‘ کے سبب مسلسل بارشوں کے نتیجے میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ ایک بڑے چٹانی ٹکڑے کے ایک گھر پر گرنے سے 5 بچوں سمیت 7 افراد کی موت ہو گئی۔ اس حادثے میں 4 لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ریاستی نائب وزیر اعلیٰ ادے ندھی اسٹالن نے حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے لیے 5 لاکھ روپے کی مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔
طوفان کی وجہ سے تمل ناڈو کے مختلف علاقوں میں شدید بارشیں ہو رہی ہیں، جس سے کئی مقامات پر سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ ضلع کرشناگیری میں شدید بارشوں کے سبب سیلاب کی صورتحال ہے اور اترنگری تعلقہ کے مختلف علاقوں میں پانی بھرنے سے وہاں کی سڑکیں اور گھروں میں پانی داخل ہو گیا ہے، جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اترنگری بس اسٹینڈ میں سیلاب کا پانی داخل ہونے کے سبب کئی بسیں پانی کے بہاؤ میں بہ گئیں اور سڑکوں پر پانی بہنے کی وجہ سے ٹریفک بری طرح متاثر ہوا ہے۔ علاقہ کے کئی گھروں میں بھی پانی داخل ہو چکا ہے جس سے لوگوں کی جائیداد کو نقصان پہنچا ہے۔ اس کے علاوہ، مٹاپلی، پورکلاپلی اور ایلاچیوڑ گاؤں میں بھی سیلاب کی صورتحال بنی ہوئی ہے۔
سینگارپٹائی میں پیریار جھیل کے بھرنے کی وجہ سے پانی رہائشی علاقوں میں داخل ہو گیا ہے جس سے مقامی لوگوں کو مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ بی سی ویلفیئر ہاسٹل میں بھی پانی بھر گیا ہے جس کے سبب آٹھ طلبا کو اترنگری کے دوسرے ہاسٹل میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
جوادھوں پہاڑوں سے پانی کی آمد میں تیزی آنے کے بعد اترنگری تالکا کی ایک پنچایت کے نزدیک ایک جھیل کے پانی سے ارد گرد کے علاقے میں سیلاب آ گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریسکیو اور امدادی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں تقریباً 37 سینٹی میٹر بارش ہو چکی ہے جس کی وجہ سے سیلاب کی صورتحال مزید گہری ہو گئی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
[ad_2]
Source link