[ad_1]
میڈیکل سائنس میں کافور کے بہت سے فوائد بیان کے گئے ہیں۔ کافور کی ہلکی خوشبو بیکٹریا اور آلودگی سے نجات دلانے کا کام کرتی ہے۔
اگر گھر میں روزانہ کافور جلایا جائے تو اس کے بہت سے فائدے ہو سکتے ہیں۔ آج ایسے ہی کچھ فوائد کے بارے میں مفید معلومات سے آگاہ ہوتے ہیں۔
ماحول کو صاف رکھتا ہے
کافور کے فوائد میں سے ایک ماحول کو صاف رکھنا بھی ہے۔ دراصل کافور اینٹی بیکٹریل اور اینٹی وائرل خصوصیات رکھتا ہے جس کی وجہ سے گھر میں پائی جانے والی ہوا صاف رکھنے کا کام کرتا ہے۔ کافور گھر سے بیماریاں پھیلنے کے خطرات کو بھی کم کرتا ہے۔ اس لیے اپنے اور اپنے خاندان کو بڑھتی ہوئی آلودگی اور وائرل بیماریوں سے بچانے کے لیے روزانہ گھر میں کافور جلایا جا سکتا ہے۔
تناو اور اضطراب کو دور کرنے میں مدد دیتا ہے
کافور کی ہلکی سی بو آپ کو ذہنی تناو اور پریشانیوں سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔ اگر آپ کا جب بھی موڈ تناو کا شکار ہو تو فورا تھوڑا سا کافور جلا لیں۔ اس کی خوشبو آپ کے مزاج پر اچھا اثر ڈالے گی اور آپکو اچھی نیند لانے میں بھی مددگار ہوگی۔
بند ناک کو کھول سکتا ہے
سردیوں میں ناک بند ہونا یک عام اور تکلیف دہ مسئلہ ہے۔ ایسے میں کافور سے مدد مل سکتی ہے۔ کافور میں چند ایسی خصوصیات پائی جاتی ہیں جن کی وجہ سے اگر اسے جلایا جائے تو اسکا دھواں اور خوشبو بند ناک میں کافی آرام دیتی ہے۔ اس کے علاوہ اگر گھر میں کسی کو سانس یا دمہ کی شکایت ہو تو کافور کی خوشبو سے انہیں بھی فائدہ پہنچ سکتا ہے۔
کیڑے مکوڑوں کو دور رکھنےمیں مدد دے سکتا ہے
گھروں میں کیڑے مکوڑے ، مکھی ، مچھر اور دیگر حشرات الارض کی یلغار ہوتی ہے جن سے چھٹکارا پانے کے لیے خطرناک کیمیکل سے بنی مصنوعات استعمال کی جاتی ہیں جو صحت کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ ایسی صورت میں روزانہ کافور کا استعمال مفید ثابت ہوسکتا ہے۔ اسے جلانے سے کڑرے مکوڑے گھر سے دور رہتے ہیں۔
[ad_2]
Source link