[ad_1]
دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو نے کہا کہ پارٹی بازآبادکاری والی کالونیوں کے باشندوں کو مالکانہ حق دلانے کے لیے پرعزم ہے، کیجریوال حکومت نے غریبوں کو دھوکہ دیا اس لیے وہ اب کانگریس کی طرف دیکھ رہے ہیں۔
’دہلی نیائے یاترا‘ کے چوتھے مرحلہ کا آج پہلا دن تھا اور اس مرحلہ میں بھی یاترا کو عوام کی زبردست حمایت مل رہی ہے۔ کانگریس کارکنان بھی توانائی سے بھرپور نظر آ رہے ہیں اور دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو جگہ جگہ لوگوں سے ملاقات کر ان کے مسائل جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ آج دیویندر یادو نے ’دہلی نیائے یاترا‘ کے چوتھے مرحلہ کا آغاز مکھرجی پارک سَب اسٹیشن، راجوری گارڈن اسمبلی حلقہ میں قومی پرچم لہرا کر کیا۔ مجموعی طور پر آج ’دہلی نیائے یاترا‘ کا 22واں دن تھا اور یاترا کے دوران لوگوں کی بھیڑ دیکھتے بن رہی تھی۔
یاترا کے دوران دیویندر یادو نے کہا کہ 2025 میں عوام کی بھرپور حمایت ملنے کے بعد سب سے پہلے بازآبادکاری والی کالونیوں کے باشندوں کو مالکانہ حق دلانے پر کام کریں گے۔ اروند کیجریوال نے 3 بار حکومت میں آنے کے باوجود ان کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔ آج ان کالونیوں کے لوگ اپنا مکان ہونے کے باوجود کرایہ دار کی طرح زندگی گزار رہے ہیں، کیونکہ ان کے پاس مالکانہ حق ہے ہی نہیں۔ میں دہلی کے غیر منظور شدہ اور بازآبادکاری والی کالونیوں میں رہنے والے تقریباً 80 لاکھ لوگوں سے وعدہ کرتا ہوں کہ 2025 میں عوام کی حمایت سے اقتدار میں تبدیلی کے بعد غیر منظور شدہ کالونیوں کو منظوری دلانے کے ساتھ ساتھ بازآبادکاری والی کالونیوں کے باشندوں کو مالکانہ حق دلواؤں گا۔
دیویندر یادو نے یاترا کے دوران راہل گاندھی کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ کا بھی تذکرہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ ناانصافی کے خلاف اور لوگوں کو انصاف دلانے کے لیے جس لڑائی کو ’دہلی نیائے یاترا‘ کے تحت ہم لڑ رہے ہیں، یہ لڑائی ہمارے باوقار لیڈر راہل گاندھی جی کئی سالوں سے ملکی سطح پر لڑ رہے ہیں۔ وہ پورے ملک کے لوگوں کو انصاف دلانے اور ان کے حقوق کو محفوظ رکھنے کے لیے، آئین بچانے کے لیے خوب جدوجہد کر رہے ہیں۔ انھیں عوام کی بھرپور حمایت بھی مل رہی ہے۔ ہمارے لیے ضروری ہے کہ راہل جی کی آئی بچانے کی لڑائی میں اپنی قربانی دیں۔ دہلی میں ’نیائے یودھا‘ (انصاف کے جنگجو) جیسے جیسے آگے بڑھ رہا ہے، دہلی نیائے یاترا کا قافلہ مزید مضبوط ہوتا جا رہا ہے۔
دیویندر یادو نے دہلی کی حالت زار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 11 سالوں سے دہلی رُک سی گئی ہے۔ خواتین، نوجوان، بزرگ، بچے، طلبا، نوکری پیشہ، چھوٹے دکاندار، بڑے کاروباری، سڑک پر روٹی کمانے والے سبھی پریشان ہیں۔ لوگ مفت کی ریوڑی سے دھوکہ کھا چکھے ہیں۔ گندے پانی، دوگنے بجلی بل، پنشن بند، راشن بند، اور کیجریوال سمیت عآپ حکومت کے نمائندے کسی بھی پریشانی کو سننے کو تیار نہیں ہیں۔ کسی کے دکھ درد کو محسوس نہیں کرنا چاہتے۔ صرف بڑی بڑی باتیں کر کے اپنی کھوکھلی ریوڑیوں کی تعریف کرتے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
[ad_2]
Source link