[ad_1]
روزانہ 8 گلاس پانی پینے کو صحت کے لیے مفید قرار دیا جاتا ہے، مگر پانی سے صحت پر کیسے اثرات مرتب ہوتے ہیں اور کیا واقعی کوئی فائدہ ہوتا بھی ہے یا نہیں؟ اس کا جواب ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا۔
طبی جریدے میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ پانی پینے سے متعدد حیران کن طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں، اس کے لیے بس آپ کو پانی پینے کی عادات میں تبدیلی لانا چاہیے۔
تحقیق میں 18 کلینیکل ٹرائلز کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا اور دریافت ہوا کہ روزانہ تھوڑا زیادہ پانی پینے سے صحت کو کئی فوائد ہوتے ہیں۔تحقیق کے مطابق پانی پینے کی عادات میں معمولی تبدیلیوں سے جسمانی وزن میں کمی، گردوں کی پتھری سے تحفظ ، مائیگرین، پیشاب کی نالی میں سوزش اور ذیابیطس جیسے امراض کی شدت میں کمی آسکتی ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ ہر بار کھانے سے قبل 2 گلاس پانی پینے سے جسمانی وزن میں کمی لانے کا عمل تیز ہو جاتا ہے۔
ایک کلینیکل ٹرائل میں دریافت ہوا کہ کھانے سے قبل پانی پینے والے افراد کا جسمانی وزن دیگر کے مقابلے میں 100 فیصد زیادہ کم ہوا۔
اسی طرح ذیابیطس کے مریض اگر کھانے سے قبل پانی پیتے ہیں تو فاسٹنگ بلڈ گلوکوز لیول میں نمایاں کمی آتی ہے۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ پانی پینے کے باعث لوگ کھانے سے قبل ہی پیٹ کو کچھ بھرا ہوا محسوس کرنے لگتے ہیں، جس سے کم کیلوریز کے استعمال میں مدد ملتی ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ روزانہ زیادہ پانی پینے سے پیشاب کی نالی میں سورزش کا خطرہ بھی گھٹ جاتا ہے یا اس کی شدت میں کمی آتی ہے۔
محققین نے بتایا کہ ہم جانتے ہیں کہ ڈی ہائیڈریشن سے گردوں کی پتھری یا پیشاب کی نالی کی سوزش کا خطرہ بڑھتا ہے۔
[ad_2]
Source link