[ad_1]
جنوبی دہلی کے پنچشیل پارک علاقے میں ایک چونسٹھ سالہ شخص کو اس کے گھر میں چاقو سے قتل کر دیا گیا۔ واقعہ کے وقت مرنے والے کا بیٹا گھر کے دوسرے کمرے میں تھا۔
جنوبی دہلی کے پنچشیل پارک علاقے میں پیر کی صبح ایک بزرگ کو چاقو کے وار سے بے دردی سے قتل کر دیا ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا اور معاملے کی تفتیش شروع کردی۔ متوفی کی شناخت چونسٹھ سالہ روہت کمار کے طور پر ہوئی ہے جو اپنے چھوٹے بیٹے کے ساتھ گھر میں رہتا تھا۔
بتایا جا رہا ہے کہ پولس کو اس واقعہ کی اطلاع صبح 9.25 پر ملی۔ جب متوفی کے کار کلینر نے گیٹ کھٹکھٹایا تو کوئی جواب نہ ملا۔ اس کے بعد جب متوفی کے بیٹے نے دروازہ کھولا تو اس نے اپنے والد کو کمرے کے فرش پر خون میں لت پت پڑے پایا۔
پولیس کے مطابق مقتول کے جسم پر چاقو کے بہت سے نشانات پائے گئے ہیں۔ جائے وقوعہ سے چوری یا ڈکیتی کا کوئی ثبوت نہیں ملا ۔ کمرے میں کوئی توڑ پھوڑ نہیں تھی اور سب کچھ ترتیب سے تھا۔فارنسک ٹیم نے جائے وقوعہ سے فرش پر خون کے دھبے اور جوتے کے نشانات لیے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گھر میں موجود تمام افراد کے کردار کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ مقتول کے بیٹے کے مطابق واقعہ کے وقت وہ گھر کے دوسرے کمرے میں تھا اور اسے کچھ سنائی نہیں دیا۔
پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ٹیم کو اب تک کی تفتیش میں کوئی ٹھوس سراغ نہیں ملا ہے، تاہم پولیس ہر ممکنہ زاویوں سے تفتیش کر رہی ہے۔ پولیس ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا دعویٰ بھی کر رہی ہے۔(بشکریہ نیوز پورٹل ’آج تک‘)
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
[ad_2]
Source link