[ad_1]
رشبھ پنت کو آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ رقم خرچ کر کے لکھنؤ سپر جائنٹس نے خریدا ہے۔ اس سے قبل سال 2016 سے لے کر 2024 تک رشبھ پنت نے دہلی کیپیٹلس کی طرف سے جلوہ بکھیرا تھا۔
آئی پی ایل 2025 کی میگا نیلامی کا اختتام ہو چکا ہے۔ بہت سارے کھلاڑیوں پر پیسوں کی بارش ہوئی، جبکہ کئی نامور کھلاڑیوں کو کوئی خریدار نہیں ملا۔ اس بار کا میگا نیلامی اس وجہ سے بھی خاص رہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے ایک ہی فرنچائزی کے لیے کھیلنے والے کھلاڑی اب دوسرے فرنچائزی کی نمائندگی کرتے دکھائی دیں گے۔ کے ایل راہل، رشبھ پنت اور شریس ایئر 3 ایسے کھلاڑی تھے جن پر سب کی نگاہیں مرکوز تھیں۔ ان تینوں کھلاڑیوں کو ان کے فرنچائزی نے ریلیز کر دیا تھا۔ ان تینوں میں رشبھ پنت کو آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ رقم خرچ کر کے لکھنؤ سپر جائنٹس نے خریدا ہے۔ اس سے قبل 9 سالوں تک رشبھ پنت نے دہلی کیپٹلز کی طرف سے جلوہ بکھیرا تھا۔
رشبھ پنت نے اپنے پرانے فرنچائزی دہلی کیپٹلز کے شیدائیوں کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’انسٹاگرام‘ پر ایک جذباتی پوسٹ کیا ہے۔ اس کی شروعات انہوں نے ’الوداع کہنا کبھی آسان نہیں ہوتا‘ الفاظ سے کی۔ اپنے پوسٹ میں انہوں نے آگے لکھا کہ ’’دہلی کیپٹلز کے ساتھ میرا سفر کمال کا رہا ہے۔ میدان پر حوصلہ افزائی سے لے کر میدان کے باہر کے لمحات تک، میں ان طریقوں سے آگے بڑھا ہوں، جس کا کبھی میں نے تصور نہیں کیا تھا۔ میں یہاں ایک نوجوان کے طور پر آیا تھا اور ہم پچھلے 9 سالوں میں ایک ساتھ بڑے ہوئے ہیں۔ اس سفر کو قابل قدر اور قیمتی بنانے والی چیز آپ ہیں، ’فینز‘ آپ نے مجھے گلے لگایا، میری حوصلہ افزائی کی اور مشکل وقت میں میرے ساتھ کھڑے رہے۔‘‘
رشبھ پنت نے اپنے پوسٹ کے اخیر میں دہلی کیپٹلز کے ’فین‘ سے وعدہ کیا کہ وہ کسی بھی فرنچائزی کی نمائندگی کریں، لیکن اپنی کھیل سے وہ ہمیشہ ’فین‘ کو لطف اندوز کرنے کی کوشش کرتے رہیں گے۔ انہوں نے لکھا کہ ’’جیسے جیسے میں آگے بڑھ رہا ہوں، میں آپ کی محبت اور حمایت کو اپنے دل میں رکھ رہا ہوں۔ جب بھی میں میدان پر اتروں گا، میں آپ کی تفریح کی پوری کوشش کروں گا۔ میرا کنبہ بننے کے لیے اور اس سفر کو خاص بنانے کے لیے آپ کا شکریہ۔‘‘ واضح ہو کہ 2016 میں رشبھ پنت نے دہلی کیپٹلز کو جوائن کیا تھا، پورے 9 سالوں تک انہوں نے دہلی کی نمائندگی کی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
[ad_2]
Source link