[ad_1]
انسٹا گرام نے ایک نیا فیچر متعار ف کرایا ہے جس کی مدد سے صارفین اپنی لائیو لوکیشن شیئر کرسکیں گے۔
یہ فیچر بالکل اسی طرح کام کرے گا جس طرح واٹس ایپ میں لائیو لوکیشن شیئرنگ کا فیچر کام کرتا ہے۔ انسٹا گرام میں صارفین ڈائریکٹ میسجز (ڈیم ایم) میں لائیو لوکیشن شیئر کرسکیں گے۔
اس فیچر سے صارفین ایک وقت میں ایک گھنٹے تک کے لیے اپنی لوکیشن شیئر کر سکیں گے اور میپ میں مخصوص مقامات کو پن (pin) کرسکیں گے۔ لائیو لوکیشن شیئرنگ کا آپشن صرف ون آن ون یا گروپ چیٹس میں دستیاب ہوگا۔
چیٹ میں شامل افراد ہی لوکیشن کو دیکھ سکیں گے مگر وہ اسے آگے دیگر چیٹس میں فارورڈ نہیں کرسکیں گے۔ جب آپ لوکیشن شیئر کریں گے تو چیٹ کے اوپر ایک انڈیکٹر موجود رہے گا جبکہ آپ کسی بھی وقت شیئرنگ کرسکتے ہیں۔
انسٹا گرام کی جانب سے ڈائریکٹ میسجز کے لیے کسٹمائز ایبل نک نیمز فیچر بھی متعارف کرایا ہے۔ اس سے آپ اپنے اور اپنے دوستوں کے لیے کسی نک نیم کا اضافہ کر سکتے ہیں جو ڈی ایم چیٹس میں بھی ظاہر ہوگا۔
[ad_2]
Source link