[ad_1]
آر بی آئی کے ایک ترجمان نے کہا کہ آر بی آئی گورنر شکتی کانت داس کو ایسیڈٹی ہوئی ہے اور انھیں جانچ کے لیے چنئی کے اپولو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے گورنر شکتی کانت داس کو چنئی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ذرائع کے حوالے سے سامنے آ رہی خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ ان کی طبیعت گزشتہ شب اچانک خراب ہو گئی جس کی وجہ سے انھیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ حالانکہ آر بی آئی نے کہا ہے کہ فکر کی کوئی بات نہیں، ان کی طبیعت اب بہتر ہے۔
آر بی آئی کے ایک ترجمان نے شکتی کانت داس کی طبیعت سے متعلق جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ انھیں ایسیڈٹی ہوئی ہے اور جانچ کے لیے چنئی کے اپولو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی بتایا کہ فکر کی کوئی بات نہیں، وہ اب ٹھیک ہے اور اگلے 3-2 گھنٹوں میں انھیں چھٹی بھی مل جائے گی۔
قابل ذکر ہے کہ ایسیڈٹی یا ایسڈ ریفلکس اس وقت ہوتا ہے جب پیٹ کا ایسڈ واپس کھانے کی نلی میں چلا جاتا ہے، جس سے سینے میں جلن، متلی اور سوزش جیسی علامتیں پیدا ہوتی ہیں۔ حالانکہ یہ عام حالت ہے جسے اکثر طرز زندگی میں تبدیلی اور اوور-دی-کاؤنٹر دواؤں کے ساتھ جوڑا جاتا ہے، لیکن سنگین یا پرانے معاملوں میں کبھی کبھی اسپتال میں داخل بھی ہونا پڑ سکتا ہے۔
بہرحال، شکتی کانت داس کی مدت کار بطور آر بی آئی گورنر 10 دسمبر کو ختم ہونے والی ہے۔ آر بی آئی گورنر کا عہدہ انھوں نے دسمبر 2018 میں سنبھالا تھا، جس کے تقریباً دو سال بعد کورونا جیسی وبا شروع ہو گئی۔ یوکرین جنگ کے بعد مئی 2022 سے لے کر فروری 2024 تک ایم پی سی کی صدارت کرتے ہوئے انھوں نے ریپو ریٹ کو 2.50 فیصد تک بڑھایا۔ فروری 2023 سے اب تک شرح سود میں انھوں نے کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ اس دوران انھوں نے مزید کئی اقدام کیے جن میں آن لائن ٹرانزیکشن کی حد میں اضافہ بھی شامل ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
[ad_2]
Source link