گوادر: سیکورٹی فورسز نے گوادر میں دہشت گردحملے کی کوشش ناکام بنا دی۔
گوادر کے علاقے منڈی میں سیکورٹی فورسز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بروقت کارروائی کرکے دہشت گرد کارروائی کی کوشش ناکام بنا دی۔
دہشت گردوں نے منڈی میں رات گئے دھماکا خیز مواد نصب کیا تھا۔ موثر کارروائی سے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے محرم اور آئندہ ہونے والے جلسے میں دہشت گردی کرنے کے عزائم کو ناکام بنا دیا گیا۔ سیکورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن مکمل کرلیا ہے۔ دہشتگرد تنظیمیں بلوچستان میں سیکورٹی اداروں کی پے در پے کاروائیوں کے نتیجے میں کمزور ہو چکی ہیں۔