’استری 2‘ کی تاریخی کامیابی کے بعد راجکمار راؤ نے اپنی فیس بڑھا دی ہے۔ اب وہ کسی بھی نئی فلم سائن کرنے کے لیے 5 کروڑ روپے کی خطیر رقم لیں گے
فلم ’استری 2‘ کا پوسٹر، تصویر @taran_adarsh
فلم ’استری 2‘ کا پوسٹر، تصویر@taran_adarsh
حالیہ ریلیز ہندی فلم ’استری 2‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار راجکمار راؤ نے اپنی فیس بڑھا دی ہے۔ پچھلے کچھ وقتوں سے راجکمار کی تمام فلموں نے باکس آفس پر بہترین مظاہرہ کیا ہے۔ حالانکہ بالی ووڈ کی فلمیں آج کل باکس آفس پر بہترین پرفارمنس نہیں کر پا رہی ہیں۔ ایسے میں راجکمار راؤ نے مسلسل اچھی فلمیں دی ہیں، جس نے باکس آفس پر بہترین کمائی کی۔ حالیہ ریلیز ’استری 2‘ نے تو کمال ہی کر دیا۔ اس فلم نے کامیابی کے تمام تر ریکارڈ توڑ دیے، فلم نے تقریباً 500 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا۔ اس فلم میں ان کے ساتھ بالی ووڈ کی بہترین اداکارہ شردھا کپور بھی مرکزی کردار میں تھیں۔
’استری 2‘ کے علاوہ راجکمار راؤ کی دیگر فلموں نے بھی باکس آفس پر بہترین پرفارم کیا۔ راجکمار راؤ کی فلم شری کانت، مسٹر اینڈ مسیج ماہی اور وِکّی اور وِدّیا کا وہ والا ویڈیو کو بھی شائقین نے کافی پسند کیا۔ ایسے میں تو راجکمار راؤ کا فیس بڑھانا کوئی حیران کن بات نہیں ہے۔ معروف اخبار ’انڈین ایکسپریس‘ کی رپورٹ کے مطابق ’استری 2‘ کی تاریخی کامیابی کے بعد راجکمار راؤ نے اپنی فیس بڑھا دی ہے۔ اب وہ کسی بھی نئی فلم سائن کرنے کے لیے 5 کروڑ روپے کی خطیر رقم لیں گے۔
راجکمار راؤ سے جب جب فیس بڑھانے کے متعقل پوچھا گیا تو اس کے جواب میں انہوں نے واضح طور پر کچھ نہیں کہا۔ انہوں نے بس اتنا ہی کہا کہ میں فیس کے متعلق روزانہ مختلف نیوز میں الگ الگ اعداد و شمار پڑھتا ہوں۔ میں بے وقوف نہیں ہوں کہ اپنے پروڈیوسر پر بوجھ ڈالوں گا۔ انہوں نے ’استری 2‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ سب سے کامیاب فلم کا حصہ بننے کے بعد بھی مجھ میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی ہے۔ پیسہ میرے لیے زیادہ اہمیت نہیں رکھتا، یہ تو میرے جنون کا حصہ ہے۔ میں اپنی پوری زندگی کام کرنا چاہتا ہوں، اس لیے میں ایسے کردار تلاش کرتا ہوں جو میرے لیے مشکل اور چیلنجنگ ہو۔ جو میری اداکاری کے ہُنر میں اور نکھار پیدا کرے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔