[ad_1]
مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں مہایوتی اتحاد بڑی جیت کی طرف گامزن ہے اور 200 سے زیادہ سیٹوں پر ووٹوں کی گنتی میں آگے چل رہا ہے۔ اس دوران شیو سینا کے سربراہ اور مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کا پہلا رد عمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‘لینڈ سلائڈ فتح’ ہم لوگوں کو ملی ہے۔ مہایوتی کے کام پر اکثریت ملی ہے۔ بڑی اکثریت ملی ہے۔
اس موقع پر شندے نے وزیر اعلیٰ کے عہدے پر بھی بیان دیا۔ انہوں نے کہا کہ آخری اعداد و شمار آنے کے بعد تینوں پارٹی مل کر طے کریں گی۔ ہم لوگ بیٹھ کر وزیر اعلیٰ کے عہدہ پر فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ سیٹ جیتنے کا مطلب وزیر اعلیٰ نہیں ہے۔
[ad_2]
Source link