[ad_1]
برطانیہ میں مخصوص حفاظتی فیچرز اور نگرانی کی صلاحیت رکھنے والا اسمارٹ فون بچوں کے لیے پہلی بار متعارف کرا دیا گیا۔
امریکی کمپنی کے مطابق یہ سیٹ اپ بچوں کو ایک ایسا پُرکشش متبادل فراہم کرتا ہے جو بالکل سادہ موبائل فون (جن کو وہ شاید پسند نہ کریں) یا پھر انتہائی جدید اسمارٹ فون جن میں حفاظتی فیچر موجود نہیں ہوتے، سے بہتر ہے۔
پِن وہیل ڈیوائسز والدین کو یہ اختیار دیتی ہیں کہ دور رہ کر بھی بچوں کے ٹیکسٹ میسجز اور کال ہسٹری پر نظر رکھ سکیں اور ایپس اور چیٹ ٹائم کے اوقات کا تعین کر سکیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم اور عمومی اسکرین ٹائم کے بچوں کی جسمانی و ذہنی صحت پر پڑھنے والے اثرات کے حوالے بڑھتے تحفظات نے گزشتہ برسوں میں فون ساز کمپنیوں اور آن لائن پلیٹ فارمز کو والدین کے اختیارات اور سیفٹی فیچرز کے متعلق سوچنے پر مجبور کیا ہے۔
تاہم، اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے والدین کو عموماً پلیٹ فارم پر اکاؤنٹ بنانے کی ضرورت ہوتی ہے یا پھر ویسی ہی ڈیوائس کی ضرورت ہوتی ہے۔
لیکن پِن وہیل کا کہنا ہے کہ والدین ان کی ڈیوائس میں ایک مرکزی آن لائن پورٹل کے ذریعے نگرانی کر سکتے ہیں جس میں ڈیسک ٹاپ یا موبائل سے رسائی ممکن ہے اور والدین وقت کے ساتھ سیٹنگز کو بدل سکتے ہیں، بچوں کے بڑے ہونے کے ساتھ مزید فیچرز کو ان لاک کر سکتے ہیں۔
[ad_2]
Source link