[ad_1]
نیتن یاہو نے یہ دورہ ایسے وقت میں کیا ہے جب برازیل میں جی-20 سربراہی اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں غزہ کو مزید مدد فراہم کرنے اور جنگ بندی کی اپیل کی گئی ہے۔
تقریباً ایک سال سے جاری اسرائیل اور حماس جنگ کے درمیان اسرائیلی وزیر اعظم بنجمان نیتن یاہو 19 نومبر کو اچانک غزہ پہنچ گئے۔ وہاں انہوں نے اسرائیلی فوجی اڈوں کا دورہ کیا اور اس موقع پر ان کے ساتھ وزیر دفاع کاٹز بھی موجود تھے۔ نیتن یاہو نے اسرائیلی یرغمالیوں کو سونپنے والوں کو 5 ملین ڈالر کی رقم دینے کی بھی پیشکش کی۔ اس دوران نیتن یاہو نے حماس کے ساتھ جنگ بندی کی کسی بھی کوشش کو سرے سے مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ ختم ہونے کے بعد حماس پھر کبھی فلسطین پر حکومت نہیں کرے گا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ حماس کبھی واپس نہیں آئے گا۔
نیتن یاہو نے غزہ دورے کے دوران کہا کہ اسرائیل اپنے 101 یرغمالیوں کی تلاش جاری رکھے گا۔ جو کوئی بھی ہمارے یرغمالیوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا، وہ اپنی موت کا ذمہ دار خود ہوگا۔ ہم انہیں کسی بھی قیمت پر تلاش کر کے رہیں گے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں نیتن یاہو جنگی لباس میں ملبوس نظر آ رہے ہیں۔ نیتن یاہو نے یہ دورہ ایسے وقت میں کیا ہے جب برازیل میں جی-20 سربراہی اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں غزہ کو مزید مدد فراہم کرنے اور جنگ بندی کی اپیل کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری جنگ کو تقریباً ایک سال ہو چکے ہیں۔ اب تک 44 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہری مارے جا چکے ہیں۔ اسرائیلی فوج کے مطابق ان میں 17 سے 18 ہزار حماس کے جنگجو تھے۔ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری جنگ کی لپٹیں اب لبنان اور ایران تک پہنچ چکی ہیں۔ جنگ کی وجہ سے پورا فلسطین، خصوصاً غزہ غذائی قلت کے بُرے دور سے گزر رہا ہے۔ غزہ کا نظام صحت پورے طور پر تباہ و برباد ہو چکا ہے۔ انٹرنیشنل کرائسز گروپ کی رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیل نے فلسطین پر ایک ہزار سے زائد حملے کیے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
[ad_2]
Source link