
ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے مطابق 30 دنوں سے زیادہ وقت تک امریکہ میں رہنے والے غیر ملکی شہریوں کو حکومت کے ساتھ خود کو رجسٹر کرانا ہوگا۔ ایسا نہ کرنے کی صورت میں اسے ایک جرم تصور کیا جائے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
ٹرمپ حکومت نے امریکہ میں مقیم غیر ملکی شہریوں کے لیے نیا اصول نافذ کر دیا ہے۔ نئے اصول کے مطابق امریکہ میں 30 دنوں سے زیادہ سے رہ رہے غیر ملکی شہریوں کو خود کو رجسٹر کرانا ہوگا۔ اگر وہ ایسا کرنے میں ناکام رہتے ہیں تو ان پر جرمانہ لگایا جا سکتا ہے یا پھر جیل بھی جانا پڑ سکتا ہے۔ ساتھ ہی انہیں ملک سے بے دخل بھی کیا جا سکتا ہے۔
ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے نئے حکم کے مطابق 30 دنوں سے زیادہ وقت تک امریکہ میں رہنے والے غیر ملکی شہریوں کو وفاقی حکومت کے ساتھ خود کو رجسٹر کرانا ہوگا۔ ایسا نہ کرنے کی صورت میں اسے ایک جرم تصور کیا جائے گا۔ واضح ہو کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدارتی عہدے پر فائز ہونے کے بعد سے ہی امریکہ میں غیر قانونی طور پر رہنے والے لوگوں کے خلاف حکومت سخت کارروائی کر رہی ہے۔
ہوم لینڈ سیکیورٹی کے مطابق صدر ٹرمپ کا واضح حکم ہے کہ جو بھی غیر قانونی طور پر امریکہ میں رہ رہے ہیں یا تو وہ خود ہی ملک سے نکل جائے یا خود کو ڈی پورٹ کر لیں۔ ہوم لینڈ سیکیورٹی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی سیکریٹری کرسٹی نوم کو ٹیگ کرتے ہوئے پوسٹ کیا۔ پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ ’’اگر آپ کو بے دخلی کا حتمی حکم مل گیا ہے اور اس کے بعد بھی آپ امریکہ نہیں چھوڑتے ہیں تو آپ کو یومیہ 998 ڈالر جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔ امریکہ سے خود کو بے دخل کرنے میں ناکام ہونے پر 1000 سے 5000 ڈالر کے درمیان جرمانہ ادا کرنا ہوگا یا پھر جیل بھی جانا پڑ سکتا ہے۔‘‘
واضح ہو کہ ٹرمپ حکومت کا یہ فیصلہ براہ راست ان لوگوں کو متاثر نہیں کرے گا جو ایچ-1بی یا اسٹوڈنٹ پرمٹ جیسے ویزے پر امریکہ میں رہ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر غیر ملکی شہریوں پر یہ اصول نافذ ہوگا۔ لیکن اگر کوئی شخص ایچ-1بی ویزا پر ملازمت کھو دیتا ہے اور مقررہ وقت کے اندر ملک چھوڑ کر نہیں جاتا ہے تو اسے کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس نئے اصول کی وجہ سے اب طالب علموں اور ایچ-1بی ویزا والوں کو قبل از وقت ہی کاغذی کارروائی مکمل کرنی ہوگی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔