[ad_1]
کراچی: شہر قائد میں سمندری ہوائیں بدستور بند ہونے سے گرمی کی شدت برقرار ہے جبکہ حبس کے باعث شہریوں کے پسینے چھوٹ گئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب زائد ہونے سے گرمی کی شدت اصل درجہ حرارت سے 10 درجے زیادہ محسوس ہو رہی ہے۔
کراچی کا موسم آج بھی گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے، آج کم سے کم درجہ حرارت 31.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
گزشتہ روز کی طرح شہر کے مضافاتی علاقوں میں آج بھی بارش متوقع ہے۔
دوسری جانب، کراچی میں رواں ماہ دوسری مرتبہ گرم ترین رات ریکارڈ ہوئی جبکہ اس سے قبل یکم جولائی کو کم سے کم پارہ 32 ڈگری ریکارڈ ہوا تھا۔ گلشن حدید میں گزشتہ روز 2 ملی میٹر بارش ہوئی۔
[ad_2]
Source link