سب سے زیادہ پریشانی مشرق سمت کے مسافروں کو اٹھانی پڑ رہی ہے جہاں کئی ٹرینیں 10 سے 20 گھنٹے تاخیر سے چل رہی ہیں۔ داناپور جن سادھارن ایکسپریس 19 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی ہے۔
تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
کہرے کے قہر سے ریلوے مسافروں کی پریشانی بڑھتی جا رہی ہے۔ شمالی ہند میں چلنے والی تقریباً 40 ٹرینوں پر کہرے کا زبردست اثر پڑا ہے۔ سب سے زیادہ پریشانی مشرق سمت کے مسافروں کو اٹھانی پڑ رہی ہے جہاں کئی ٹرینیں 10 سے 20 گھنٹے تاخیر سے چل رہی ہیں۔ شمالی ہند میں گھنا کہرا ہونے کی وجہ سے حد نگاہ بہت کم ہو گئی ہے۔ رات کے وقت تو حالات اور بھی خراب ہو جاتے ہیں۔ مسافروں کا تحفظ ریلوے کی اولین ترجیح ہے، اس وجہ سے ٹرینوں کو محفوظ طریقے سے چلایا جا رہا ہے۔
آنند وِہار ٹرمینل سے اتوار دوپہر ڈیڑھ بجے چلنے والی داناپور جن سادھارن ایکسپریس تقریباً 19 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی۔ کئی دیگر ٹرینوں کی روانگی کے وقت میں بھی تبدیلی کرنی پڑی ہے۔ پانچ گھنٹے سے زیادہ تاخیر سے دہلی پہنچنے والی اہم ٹرینوں میں جئے نگر-آنند وِہار ٹرمینل اسپیشل (15 گھنٹے)، مظفر پور-آنند وِہار سپر فاسٹ اسپیشل (5 گھنٹے)، مظفرپور-آنند وِہار کلون ایکسپریس (ساڑھے چھ گھنٹے)، داناپور-آنند وِہار ٹرمینل جن سادھارن ایکسپریس (13 گھنٹے)، سی ایس ایم ٹی- فیروز پور پنجاب میل (12 گھنٹے)، دربھنگہ-نئی دہلی ہم سفر ایکسپریس (7گھنٹے)، بیگوسرائے-نئی دہلی ہم سفر ایکسپریس (8 گھنٹے)، مالدہ ٹاؤن-نئی دہلی اسپیشل (ساڑھے سات گھنٹے)، کنیا کماری شری ماتا ویشنو دیوی کٹڑا ہم ساگر ایکسپریس (20 گھنٹے)، دربھنگہ-پرانی دہلی اسیپشل (21 گھنٹے) شامل ہیں۔
تاخیر سے روانہ ہونے والی اہم ٹرینوں میں آنند وِہار ٹرمینل-دانا پور اسپیشل (11 گھنٹہ)، آنند وِہار ٹرمینل-مظفرپور کلون ایکسپریس (5 گھنٹہ)، نئی دہلی-لکھنؤ گومتی ایکسپریس (1 گھنٹہ)، نئی دہلی-دربھنگہ ہم سفر خصوصی (3 گھنٹہ)، نئی دہلی-مالدہ ٹاؤن اسپیشل (پونے سات گھنٹہ)، نئی دہلی-راجندر نگر اسپیشل (ساڑھے چار گھنٹہ)، نئی دہلی-بنارس کاشی وشوناتھ ایکسپریس (13 گھنٹہ)، حضرت نظام الدین-کُچی ویلی اسپیشل (ساڑھے چار گھنٹہ) شامل ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔