[ad_1]
شرومنی اکالی دل کی ورکنگ کمیٹی کے کارگزار صدر بلوندر سنگھ نے 18 نومبر کی دوپہر چنڈی گڑھ واقع پارٹی دفتر میں ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ طلب کی ہے، اس میٹنگ میں آگے کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
شرومنی اکالی دل (ایس اے ڈی) کے صدر سکھبیر سنگھ بادل نے اپنے عہدہ سےا ستعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ انھوں نے پارٹی کی ورکنگ کمیٹی کو اپنا استعفیٰ نامہ سونپ دیا ہے۔ پارٹی کے سینئر لیڈر دلجیت چیما نے اس تعلق سے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ اب پارٹی میں نئے صدر کا انتخاب 14 دسمبر کو ہوگا۔
اس درمیان شرومنی اکالی دل کی ورکنگ کمیٹی کے کارگزار صدر بلوندر سنگھ نے 18 نومبر کی دوپہر میٹنگ طلب کی ہے۔ ورکنگ کمیٹی کی یہ میٹنگ دوپہر 12 بجے چنڈی گڑھ واقع پارٹی دفتر بلائی گئی ہے۔ اس میٹنگ میں سبھی اراکین کے سامنے پارٹی صدر سکھبیر سنگھ بادل کی طرف سے دیے گئے استعفیٰ کو منظور کیے جانے پر فیصلہ لیا جائے گا اور پارٹی چیف کے عہدہ پر انتخاب کرائے جانے پر بھی بات چیت ہوگی۔ گویا کہ اس میٹنگ میں آگے کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ شرومنی اکالی دل کے صدر سکھبیر سنگھ بادل پر باغی اکالیوں نے یکم جولائی کو تحریری شکایت دے کر الزام عائد کیا تھا کہ اکالی دل کی حکومت کے دوران مختلف مذہبی غلطیاں کی گئی ہیں۔ اس کے لیے اکالی دل کی قیادت کو پوری طرح سے ذمہ دار بتایا گیا۔ حکومت میں سکھبیر بادل نائب وزیر اعلیٰ تھے۔ اس کے بعد سکھبیر بادل 30 اگست کو جتھہ دار رگھبیر سنگھ کے ذریعہ تنخاہیا قرار دیے گئے تھے۔ وہ مذہبی سزا جلدی سنانے کو لے کر اکال تخت صاحب سے اپیل کر چکے ہیں۔ سکھبیر بادل نے اپنی درخواست میں کہا کہ ان کے تنخاہیا قرار دیے جانے سے پارٹی کے کام پر اثر پڑ رہا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
[ad_2]
Source link