[ad_1]
کراچی:
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی نے سگی بیٹی سے جنسی زیادتی کے مقدمے میں درندہ صفت باپ کو 10 سال قید بامشقت کی سزا سنادی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی نے باپ کی شادی شدہ سگی بیٹی سے جنسی زیادتی کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ استغاثہ جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہا۔ عدالت نے ملزم عبد الکریم کو 10 سال قید بامشقت کی سزا سنادی۔
عدالت نے ملزم پر 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ جرمانہ کی عدم ادائیگی پر ملزم کو 3 ماہ مزید قید کاٹنی ہوگی۔ عدالت نے کہا کہ متاثرہ خاتون اپنے والد کو معاف کرنا چاہتی ہیں تاہم جرم سنگین نوعیت کا ہے۔ ایسے عناصر کو سزا دینا اشد ضروری ہے۔
پراسیکیوٹر حنا ناز نے موقف دیا کہ واقعہ جنوری 2022 کو پیش آیا تھا۔ ملزم نے شوہر اور بچوں کی عدم موجودگی میں گھر آکر بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ خاتون نے اپنے 164 کے بیان میں بھی اپنے والد کو مورد الزام ٹھہرایا۔
دوران ٹرائل ملزم نے صحت جرم سے انکار کیا تھا۔ ملزم نے الزام لگایا کے داماد نے اپنی بیوی کے ذریعے اس سے 5 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔ پیسے نا دینے پر غلط الزام پر مقدمہ درج کروایا گیا۔
عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزم اپنی اس بات کو ثابت کرنے میں ناکام رہا۔ ڈی این اے رپورٹ نے بھی ملزم کیخلاف الزام کو ثابت کیا ہے۔ ایسی حرکات سے معاشرے میں خواتین میں بے چینی پھیل رہی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کیخلاف تھانہ شاہراہِ نور جہاں میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
[ad_2]
Source link