[ad_1]
شرد پوار گروپ نے شکایت کی تھی کہ اجیت پوار عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ اس پر عدالت نے اجیت پوار کو سخت وارننگ دی کہ اگر وہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرتے ہیں تو یہ توہینِ عدالت میں شمار ہوگا۔
اجیت پوار کے وکیل بلبیر سنگھ نے کہا کہ عدالت کے تمام احکامات کی پیروی کی جا رہی ہے اور رٹرننگ افسر نے تمام انتخابی مہمات کو منظور کر رکھا ہے۔ عدالت نے اجیت پوار کے گروپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی سیاسی مہم پر توجہ دیں اور شرد پوار کی شناخت کو استعمال نہ کریں۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ ووٹرز باشعور ہیں اور دونوں گروپوں کے درمیان فرق کو سمجھتے ہیں۔
[ad_2]
Source link