[ad_1]
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چئیرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ان کی جماعت سیاست میں کسی کی مدد پر یقین نہیں رکھتی۔
چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے یونیورسٹی آف بونیر میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان جلد رہا ہوں گے۔ وقت اس لیے لگ رہا ہے کہ ان پر 200 سے زائد کیسز بنائے گئے ہیں۔ پی ٹی آئی سیاست میں کسی کی مدد پر یقین نہیں رکھتی۔
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ صوابی کے جلسے میں امریکا کا جھنڈا لہرانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ڈسٹرکٹ بونیر کے تمام مسائل سے بخوبی اگاہ ہوں عوام تسلی رکھیں ڈی ایچ کیو اہسپتال ڈگر پر جلد کام مکمل کیا جائے گا۔ یونیورسٹی کی نئی بلڈنگ کا افتتاح پورے بونیر کےلیے خوشی کا مقام ہے۔ یونیورسٹی کےلیے نئی بسیں، لیب اور لائبریری کےلیے صوبائی حکومت سے فنڈ کےلیے بات کریں گےـ
[ad_2]
Source link